طلبہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ایس ایس ایل سی امتحان ہوگا؛ سریش کمار

01:21PM Tue 21 Apr, 2020

بینگلور: 21 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیمات مسٹر سریش کمار نے واضح کیا ہے کہ ایس ایس ایل سی امتحان کے تعلق سے طلبہ کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں کیوں کہ ایس ایس ایل سی امتحان لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جلد ہی شروع ہوگا۔ اس سے قبل صوموار کے روز سریش کمار نے طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملہ سے فون پر بات کی اور ان سے اس سلسلہ میں کچھ سوالات بھی کیے۔ انہوں نے طلبہ سے یہ بھی پوچھا کہ وہ امتحان لکھنا چاہتے ہیں یا نہیں جس پر طلبہ نے امتحان لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ وزیر سریش کمار نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنا اعتماد اور محنت کو نہ چھوڑیں ان کی رہنمائی کے لیے بہت جلد سرکاری چینلوں پر کلاسس چلائیں جائیں گے۔