یوتھ کانگریس کی طرف سے نامدھاری سماج کے فرد کو ایم ایل سی ٹکٹ دینے کا مطالبہ
01:16PM Fri 20 Nov, 2015
بھٹکلیس نیوز / 20 نومبر، 15
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) یوتھ کانگریس کی طرف سے منعقد ایک اخباری کانفرنس میں آئندہ آنے والے ایم ایل سی انتخابات کے لئے نامدھاری سماج کے ہی ایک فرد کو ایم ایل سی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر نامدھاری سماج کے افراد کی سرکاری عہدوں پر بحالی کو گناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ سماج سیاسی میدان میں کام کررہا ہے اور اس سماج سے ایم پی ، وزیر اور رکن اسمبلی بھی ہو چکے ہیں۔
اس موقع پر موجود لوگوں نے ایم ایل سی انتخابات کے لئے بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے سابق رکن اسمبلی مسٹر جے ڈی نائک کا نام پیش کیا اور ان کو ٹکٹ دینے کی مانگ کی۔