بانسواڑی میں آم میلہ
05:21PM Sat 27 May, 2017
بنگلورو۔:میانگو ڈیولپمنٹ ومارکیٹنگ بورڈ کی جانب سے عوام کو سہولت اور کاشتکاروں کو بہتر مارکیٹ فراہم کرنے کیلئے مختلف مقامات پر آم میلے منعقد ہورہے ہیں ، جس کے تحت 27اور 28مئی کو کاسمو پالیٹن کلب ہینور، بانسواڑی میں دوروزہ آم میلہ منعقد کیاگیاہے۔ کل صبح وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج اس کا افتتاح کریں گے، اس موقع پر کے آر پورم کے رکن اسمبلی بائرتی بسوراج ، بورڈ کے چیرمین گوپال کرشنا اور نائب چیرمین راجکمار موجود رہیں گے۔