وجئے پور اسپتال کو ایوارڈ 

03:38PM Sat 11 Mar, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلی نیوز)2016-17کے دوران وجئے پور ضلع اسپتال کو 50لاکھ روپے نقد پر مبنی کایا کلپا ایوارڈ پیش کیاگیا۔ وکاس سودھا میں محکمۂ صحت کی جانب سے منعقدہ ایک قدم صفائی کی طرف پروگرام کے تحت یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔صفائی کے بہترین انتظامات کے علاوہ وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے معیاری علاج فراہم کرنے پر یہ ایوارڈ پیش کیاگیا۔20لاکھ روپیوں پر مبنی دوسرا ایوارڈ شیموگہ ضلع میگان اسپتال کو ملا، جبکہ بنگلور کے وانی ولاس اسپتال کے علاوہ ٹمکور ،کولار، اور دکشن کنڑا ضلع کے اسپتالوں کو تین لاکھ روپیوں پر مبنی ایوارڈ پیش کیاگیا۔