بھٹکل میں ہوئی زوردار بارش سے درخت جڑ سے اکھڑ گیا

03:44PM Thu 20 Jun, 2019

بھٹکل: 20 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ میں گزشتہ رات سے آج صبح تک  ہوئی زبردست بارش اور ہواؤں کے نتیجہ میں یہاں بیلنی میں واقع  ایک تناور درخت جڑ سے اکھڑ گیا ہے، تاہم اس سے کسی جان یا گھر کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق کل رات زوردار ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کی وجہ سے  آج صبح یہ درخت گرگیا جس کی وجہ سے پوری شاہراہ بند ہوگئی تھی اور بجلی کا کنکشن    بھی منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد اس کو کاٹ کر شاہراہ کو کھول دیا گیا اور شام تک بجلی بھی بحال کردی گئی۔ واضح رہے کہ بدھ سے جمعرات تک تعلقہ میں  69.0ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔