فرقہ وارانہ فساد کے ملزموں کے خلاف  ایف آئی آر پر کورٹ نے لگائی پابندی

03:42PM Thu 21 Sep, 2017

بھٹکلیس نیوز:21 ستمبر 2017 بنگلور: (نامہ نگار)دکشن کنڑا ضلع بنٹوال تعلقہ کے کللاڈ کا میں 3 ماہ قبل رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں 9 ملزموں کے خلاف داخل کئے گئے ایف آ ئی آر  پرہائی کورٹ نے پابندی لگائی ہے ۔  اسمعیل اسحاق ،۔محمد کمال ، محمد امتیاز، زین الدین،جعفر،ضمیر، محمد سعود ،محمد آصف ،محمد جنید ، وغیرہ ان کا کہنا تھا کہ بنٹوال پولس اسٹیشن میں ہمارے خلاف جو ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اس کو رد کرنا ہے  ہمارا اس میں کوئی رول نہیں ہے غلط مقصد سے پولس نے ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے اس لئے ایف آئی آر کو رد کرنا ہے ان کی عرضی کی سنوائی کرتے ہوئے جج اروند کمار نے ان کے خلاف داخل کیئے گئے ایف آئی آر پر پابندی لگائی ہے