مرڈیشور میں ٹپر لاری نے دی ڈیزل سے بھری ٹینکر کو ٹکر؛ ٹینکر سے کثیر مقدار میں ڈیزل کا رساؤ
11:56AM Mon 3 Jun, 2019
بھٹکل: 3 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرڈیشور کے ترن مکی قومی شاہراہ پر آج دوپہر کو ٹپر لاری نے ڈیزل سے بھری ایک ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ٹینکر کا ایک حصہ پھوٹ جانے سے کثیر مقدار میں ڈٰیزل شاہراہ پر بہہ کر ضائع ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق ٹینکر مینگلور سے سرسی جارہی تھی کہ مرڈیشور کے قریب ترن مکی قومی شاہراہ پر ایک ٹپر نے اسے پیچھے سے ٹکر دے دی۔
حادثہ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ کثیر مقدار میں ڈیزل کے بہہ جانے کی وجہ کچھ دیر کے لیے عوام میں تشویش پیدا ہوگئی تھی تاہم فائیر بریگیڈ عملہ نے اس پر قابو پالیا۔
اس دوران کئی لوگوں کو کین اور بالٹیاں بھر کر ڈیزل لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔