سبرامنیم سوامی کا نیا دھماکہ ، کہا : محبوبہ مفتی کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات
04:33PM Sun 4 Sep, 2016
نئی دہلی : بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک اور دھماکہ خیز بیان دیا ہے۔ اس مرتبہ ان کے نشانے پر جموں کشمیر وزیر اعلی محبوبہ مفتی ہیں ۔ سوامی نے کہا کہ پارٹی کو کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم کردینا چاہئے۔ اس اتحاد کو سوامی نے محض ایک تجربہ قرار دیا۔
آئی بی این 7 کے خاص شو ہاٹ سیٹ میں بھوپیندر چوبے سے بات چیت کرتے ہوئے سوامی نے جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سوامی نے محبوبہ مفتی پر براہ راست الزام لگایا کہ ریاست کی وزیر اعلی کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں ۔ لہذا حالات سدھر نہیں رہے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دے۔