آٹھویں فیل نوجوانوں کو یس یس یل سی پاس کرنے کا سنہرہ موقع
12:50PM Wed 1 Feb, 2017
ساڑھے چودہ ہزار روپئے اسٹا ئٹفنڈ بھی ملے گا
بنگلور: (نامہ نگار)وزارت برائے اقلیتی امور حکومت ہند کی ایک نئی اسکیم’’ نئی منزل‘‘ کے تحت 17سے 35سال کے وہ نوجوان جو یس یس یل سی کا امتحان پاس کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے یس یس یل سی امتحان میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا ہے مفت داخلہ، کتابیں مفت، کو چنگ کلاس کے ساتھ انہیں ساڑھے دس ہزار روپئے اسٹائفنڈ بھی دیا جائے گا ۔اور یس یس یل سی پاس ہوجانے کے بعد انہیں نوکری بھی ملے گی ۔یہ اسکیم آٹھویں نوویں اور دسویں جماعت میں فیل نوجونواں کیلئے ہے لڑکے لڑکیاں دونوں امتحان دے سکتے ہیں۔ یس یس یل سی کا امتحان نومبر2017کو ہوگا۔ چھ ماہ کی کو چنگ کلاس سلی کان پبلک اسکول ہچ کالونی اندار انگر بنگلور میں چلائے جائیں گے۔اس اسکیم کے تحت اقلیتی طلباء مسلمان، عیسائی ، جین ، پارسی، سکھ اور بدھسٹ ذاتوں سے تعلق رکھتے ہوں وہی داخلہ لے سکتے ہیں ۔ اس کیلئے داخلے شروع ہوگئے ہیں داخلہ کی رتاریخ 7فروری ہے مارچ سے کوچنگ کلاسس شروع ہوجائیں گے اسٹیب نصاب ہوگا۔ نصاب میں سوشیل سائنس ، ہوم سائنس،انڈین ہیر یٹیج ، ڈاٹا انٹری، انگلش ،اُردو یا ہندی ہوگا۔ سائنس اور میاتھس پڑھنا نہیں پڑے گا، یہ سبجکٹس نصاب میں نہیں ہیں۔اس اسکیم میں مختلف ٹریڈس میں 3ماہ کی اسکل ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔اس کیلئے چار ہزار روپئے اسٹا ئفنڈ دیا جائے گا۔ کمپیوٹر آپریٹر، ہارڈویر ٹکنیشین ، ڈی ٹی پی آپریٹر، ٹیلر یننگ ،زری کاکام ، بیوٹی فکیشن کورسس میں ٹریننگ دی جائے گی۔اس کورسس میں داخلہ کیلئے آٹھ ، نو یا دسویں جماعت فیل کا ٹرانسفر سرٹی فیکٹ کا ہونا ضروری ہے آدھار کارڈ کی نقل جس میں ٹی سی میں جونام ہوگا وہی ہونا ضروری ہے بی پی یل کارڈ کی نقل بینک کااکاؤنٹ اور بینک کی پاس بک کی نقل ضروری ہے بینک اکاؤنٹ اس لئے ضروری کہ اسٹائفنڈ کی رقم بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔ ٹی سی کے بغیر مارکس کارڈ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سلی کان پبلک اسکول کے سکریڑی جناب ضیاء اللہ خان نے بتایا کہ اس اسکیم سے یس یس یل سی کی سرٹی فکیٹ ملے گی۔ اسکل ڈیولپمنٹ گورنمنٹ آف انڈیا کی سرٹی فکیٹ ملے گی کہیں بھی کام دلانے کی گیارنٹی بھی دی گئی ہے اور مفت کوچنگ اور ٹریننگ کے ساتھ ساڑھے چودہ ہزار روپئے کا اسٹائفنڈ بھی دیا جارہا ہے خواہشمند نوجوان داخلہ کیلئے رابطہ کریں ضیاء اللہ خان ۔9845665459