عالمی یوم یوگا کے موقع پر بھٹکل میں بھی یوگا کا اہتمام

02:25PM Thu 21 Jun, 2018

بھٹکل: 21 جون، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو) چوتھے عالمی یوم یوگا کے موقع پر آج بھٹکل میں رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک کی  موجودگی میں ایک سو سے زائد افراد نے یوگا کیا جس کے لئے مرڈیشور آر این ایس آڈیٹوریم میں اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر یوگا کا آغاز صبح 06:00 بجے کیا گیا جس کی تربیت یوگا گرو ڈاکٹر منجوناتھ نے دی۔ اس موقع پر یوگا سمیتی کی جانب سے ایم ایل اے سنیل نائک کی تہنیت بھی کی گئی۔ پروگرام کا اختتام یوگا سمیتی کت نائب صدر مسٹر وشنو نائک کے شکریہ کلمات پر ہوا۔