چین کا سمندر کے اندر سرنگ بناکر ریلوے ٹریک بچھانے کا اعلان
06:08PM Thu 27 Apr, 2017
بیجنگ: چین نے سمندر کے اندر سرنگ بنا کر ریلوے ٹریک بچھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چین 180 کلومیٹر طویل سرنگ بنا کر زیر آب سب سے طویل ٹرین چلانے والا ملک بن جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ نے سمندر کے اندر سرنگ بناکر ریلوے ٹریک بچھانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ روز چینی حکومت نے بیجنگ میں کیا۔ چینی حکام کے مطابق یہ ٹرین فوجیان سے تائپے کا سفر صرف 13منٹ میں طے کرے گی۔