بجلی بل میں اضافہ اور میٹر ریڈنگ میں گڑبڑی کی شکایات پر مجلس اصلاح وتنظیم کے ایک وفد نے کی ہیسکام اسسٹنٹ انجنئر سے ملاقات
04:55AM Mon 8 Jun, 2020
بھٹکل: 8 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/پریس ریلیز) گزشتہ دو تین مہینوں سے الیکٹریسٹی بل میں معمول سے زیادہ اضافہ اور دیگر عوامی شکایات کی بنا پر مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے مورخہ 4 جون 2020 بھٹکل ہیسسکام(HESCOM OFFICE) میں اسسٹنٹ انجینئرو ڈپارٹمنٹ کے دیگر افسران سے بھی ملاقات کی۔ اس وفد میں جنرل سکریٹری کے علاوہ انتظامی امور سکریٹری جناب جیلانی شاہ بندری جناب عنایت اللہ شاہ بندر ی جناب محی الدین رکن الدین اور جناب عزیز الرحمن رکن الدین موجود تھے۔
الیکٹری سٹی بل میں معمول سے زیادہ بل آنے کی شکایت پر اسسٹنٹ انجینئر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ اپریل اور مئی 2020 ان مہینوں میں بھٹکل میں لاک ڈاؤن اور آمد ورفت پر پابندی کی وجہ سے کسی بھی علاقے میں میٹر ریڈنگ ریکارڈ کرنے کے لیے کسی کارندے(staff) کو بھیجنا ممکن نہیں تھا جس کی بنا پر سابقہ مہینوں کے بل کو بنیاد بنا کر اسی اندازے کے مطابق بل جاری کیے گئے تھے جس کی وجہ سے الیکٹرسٹی کے اصل استعمال سے زیادہ ان بلوں میں (number of units)کے زیادہ ہونے کا نہ صرف امکان موجود ہے بلکہ اس کی وجہ سے صارفین کے higher slab میں بھی جانے کے امکانات ہیں۔
اسسٹنٹ انجینئر نے مزید بتایا کہ بغیر کسی پینالٹی ( penalty) اور ( electricity disconnection)بجلی کےانقطاع کے گزشتہ تین مہینوں کے بل کی ادائیگی ماہ جون 2020 تک کی جاسکتی ہے لہذا بل کی ادائیگی میں کسی قسم کی جلد بازی کے بجائے اس مہینے یعنی ماہ جون سےسابقہ تین مہینوں کی میٹر ریڈنگ کے ریکارڈ ہونے کے بعد اور مکمل اطمینان حاصل کرنے کے بعد بل کی ادائیگی میں کوئی حرج نہیں ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں Part Payment بھی کیا جاسکتا ہے۔ یعنی بل کی جزوی رقم کی ادائیگی بھی ممکن ہے۔
موصوف افسر نے بتایا کہ اب جون کے اس مہینے سے میٹر ریڈنگ ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹاف کو ہر علاقہ میں بھیجا جارہا ہے اور گزشتہ تین مہینے کی مکمل units چیک کرنے کے بعد میٹر ریڈنگ کے مطابق تین مہینوں کی جملہ units کو فی مہینے کے حساب سے units اور slab کو adjust کر کے بل بنایا جائے گا اور گزشتہ بلوں کی رقم کو اس بل میں کم کیا جائے گا۔
میٹر میں خرابی کی بنا پر بجلی میں زیادتی کی وقتاً فوقتاً منظر عام پر آنے والی صارفین consumers کی شکایت اور اس سلسلے میں عوامی بےچینی کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے ڈپارٹمنٹ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ بالخصوص گھروں کے electricity metres کو.Testing machine کے ذریعے randomly چیک کرنے کا نظم کیا جائے تاکہ میٹر کی خرابی کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے مالی زائد بوجھ کا ازالہ کیا جاسکے۔
اسسٹنٹ انجینئر نے اس سلسلے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے گزارش کی کہ اس سلسلے میں اگر کسی کوشکایت ہو تو تحریری طور پر اپنی شکایت ہیسکام آفس میں پیش کرتے ہوئے اس کی متعینہ فیس ادا کرے اور اس کے بعدجتنا جلد ممکن ہوسکے گاtesting machine کے ذریعہ میٹرچیک کروا کر شکایت رفع کرنے کی کوشش کی جائےگی اسسٹینٹ انجینئر نے اس سلسلے میں ہمیں یقین دلایا کہ حالات کے بہتر ہوتے ہی وہ اس سلسلےمیں randomly meter testing کے ذریعے عوام کی شکایت کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
بل کی ادائیگی کی متعین تاریخ کی طرح میٹر ریڈنگ کے ریکارڈ کرنے کی بھی متعین تاریخ کے باوجود ان متعینہ ایام میں بروقت خرچ کی گئی بجلی کی units ریکارڈ نہ ہونے کی بنا پر اور اس میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ان تاخیر کے دنوں کا units and slab کاجو زاید بوجھ ماہانہ صارفین consumers پر پڑتا ہے اس سلسلے میں وضاحت طلب کرنے پر افسر نے بتایا کہ میٹر ریڈنگ ریکارڈ کرنے کے اس کام کو out sourceکے ذریعے انجام دیا جاتا ہے اور اس کام کی انجام دہی کے لیے مختلف علاقوں میں ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق مخصوص تاریخ مقرر ہے۔ بعض اوقات مشین میں خرابی کی وجہ سے اس میں کمی بیشی ممکن ہے اور اگر اس میں کمی بیشی کی وجہ سے صارفین کا نقصان ہورہا ہے تو اس کو سدھارنے کی وہ ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس طرح سے صارفین سےماضی میں بھی زائد بل وصول کیا گیا ہےتو تحقیق کی بنیاد پر آئندہ ان کے بل میں اس کی کٹوتی اور تلافی کی جا سکتی ہے۔
اسسٹنٹ انجینئر نے اس سوال پر کہ اس وقت کے دشوار اور کٹھن معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا بجلی کے بل میں کسی طرح کی سہولت قسط وار بل کی ادائیگی یا بل میں کسی طرح کی تخفیف اور کمی کی گنجائش ہوگی
اس سوال پر اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ اس سلسلے میں نہ کوئی نوٹس انہیں موصول ہوئی ہے اور نہ یہ ان کے اختیار میں ہے البتہ FCکے بارے میں انہوں نے بتایا کہ صرف انڈسٹریز industriesکے لیے مارچ اپریل صرف ان دونوں مہینوں کے لئے جو per unit industrial fixed charges مقرر ہیں انہیں کلعدم قرار دیا گیا ہے اور مئی کے مہینے میں ان چارجس کو بھی لاگو کیا گیا ہے۔
بارش کے ایام میں اور دھوپ سے بچنے کی خاطر بل کی ادائیگی کے لیے کھڑے ہونے والے افراد کے تعلق سے چھت کا انتظام نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں مناسب بندوبست کریں گے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ بجلی کے سلسلے میں اگر کسی طرح کی کوئی جائز شکایت ہو تو وہ ہسکام آفس سے رجوع کریں اور مسئلہ حل نہ ہونے پر تنظیم آفس میں بھی اس کی شکایت کی ایک کاپی جمع کریں انشاءاللہ اس سلسلے میں عوام الناس کی مکمل رہنمائی کی کوشش کی جائے گی۔