انجمن میں الفطرہ اسلامک پری اسکول کی شاخ کا افتتاح
04:28PM Sun 24 Jun, 2018
بھٹکل: 24 جون، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے زیر اہتمام آج الفطرہ اسلامک پری اسکول کی شاخ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب، جناب اسماعیل صدیق صاحب، جناب اسحاق شابندری صاحب، قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب، نائب قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا عبدالعظیم قاضیا صاحب وغیرہ موجود تھے۔
انجمن تعلیم القرآن کالی کٹ کے زیر اہتمام کالی کٹ میں چلنے والے اس ادارہ کے جنرل سکریٹری جناب یونس شابندری نے اس موقع پر منعقد افتتاحی تقریب میں اس اسکول کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ 1972/ میں انجمن تعلیم القرآن کے نام سے کالی کٹ میں ایک ادارہ قائم کیا گیا تھا جس میں دینی تعلیم اور عصری تعلیم کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ تاہم 2012 میں مصر کے ایک شیخ طارق نے الفطرہ اسکول کی بنیاد مصر میں رکھی اور ایک لاگ طریقہ سے دینی اور عصری تعلیم کو ایک ساتھ سکھانے کا اہتمام کیا جس کو انجمن تعلیم القرآن نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور اپنے یہاں بھی اس کو جاری کیا۔ اس میں 3سال سے 6/سال کے بچوں کو قرآن اور دیگر عصری تعلیم کی بنیادی چیزوں کی واقفیت کرائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس موقع پر اکیڈمک ڈائریکٹر جناب سعید فاروقی صاحب نے بھی حاضرین کے سامنے تعلیم کے طریقہ کار کو واضح کیا۔
اس موقع پر انجمن کے ذمہ داران اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔