ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا
03:18PM Wed 10 May, 2017
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے سربراہ جیمز کومی کو عہدے سے برطرف کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کے نام ایک خط بھی لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ جیمز کومی ایف بی آئی کو موثرانداز میں چلانے کے اہل نہیں، ایف بی آئی اہم ادارہ ہے اور نئی امریکی انتظامیہ اس ادارے پرعوام کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے جیمز کومی کو ایک ایسے موقع پر عہدے سے ہٹایا گیا کہ جب وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان مبینہ تعلقات کی تحقیقات کر رہے تھے۔