رکن اسمبلی بھٹکل مسٹر منکال ویدیا نے کیا اے پی ایس کا دورہ
12:19PM Tue 13 Aug, 2013
رکن اسمبلی بھٹکل مسٹر منکال ویدیا نے کیا اے پی ایس کا دورہ
بھٹکلیس نیوز / 13 اگست، 13
بھٹکل (نامہ نگار) مورخہ 12/اگست بروز پیر بھٹکل و ہوناور تعلقہ کے رکن اسمبلی مسٹر منکال ویدیا نے یہاں جامعہ آباد روڈ پر واقع علی پبلک اسکول کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر موصوف ایم ایل اے مسٹر منکال ویدیا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے منتظم مولانا الیاس صاحب جاکٹی ندوی کو مبارک باد پیش کی ۔ مسٹر منکال ویدیا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا الیاس کی خدمات واقع قابل تعریف ہیں ۔ اس موقع پر موصوف ایم ایل اے نے اسکول کی طرف آنے والی کچی سڑک کی مرمت کرنے کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر مولانا الیاس جاکٹی ندوی ، مولانا مقبول کوبٹے ندوی ، مولانا اسامہ صدیقی ندوی اور دیگر حضرات موجود تھے ۔