ورتور پرکاش ہویا کسی کو بھی
02:22PM Wed 12 Jul, 2017
زبردستی کانگریس میں شامل نہیں کیا جائے گا: پرمیشور
کولار(بھٹکلیس نیوز)۔ پردیش کانگریس کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی ورتورپرکاش ہویا کسی بھی لیڈر کو زبردستی کانگریس میں شامل نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے تروپتی میں نامہ نگاروںِ کو بتایا کہ حال ہی میں کولار ضلع کے کئی لیڈروں ورتورپرکاش کوکانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کی گذارش کی تھی اور پردیش کانگریس کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر ورتورپرکاش نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کانگریس کی ضرورت نہیں ہے اور کانگریس کو ان کی ضرورت ہے۔کانگریس اس طرح کی فخر اور گھمنڈی باتوں کو برداشت نہیں کرے گی۔ کانگریس کے اصول اور اس کی شرائط کو قبول کرکے کوئی بھی کانگریس میں شامل ہوسکتا ہے اور اس معاملہ میں کانگریس کسی لیڈروں کے گھر جاکر یا ہاتھ جوڑ کر پارٹی میں شامل ہوسکتا ہے اور اس معاملہ میں کانگریس کسی لیڈروں کے گھر جاکر یا ہاتھ جوڑ کر پارٹی میں شامل ہونے کی گذارش نہیں کرے گی۔اس طرح کی نوبت کانگریس کو نہیں آئی ہے۔ کانگریس ایک طرح سے سمندر ہے اور پارٹی میں کئی طاقتور بزرگ اورتجربہ کار لیڈرس ہیں۔اگر ایک یا دو لیڈرس پارٹی چھوڑ کر چلے جانے سے پارٹی کوکوئی نقصان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورتورپرکاش نے صرف رقم کے بل پر کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے دس سال تک رکن اسمبلی اور وزیر بن کرضلع کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا اگلی مرتبہ ان کی کامیابی مشکوک ہے اور ضلع کے لوگوں نے کئی تبدیلی چاہتے ہیں۔ ورتورپرکاش پر جو اعتماد تھا وہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ریاست کے تمام اراکین اسمبلی کی کارکردگی کے تعلق سے انہیں رپورٹ ملی ہے اور لوگوں ک تبصر اور ان کے خیالات کو بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔