محلہ کلینک دیکھنے پہنچےاقوام متحدہ کے سابق جنرل سکریٹری، کیجریوال حکومت کو سراہا
02:56PM Fri 7 Sep, 2018
عام آدمی پارٹی حکومت کی محلہ کلینک اسکیم کی جمعہ کو اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری بان کی مون نے بے حد پسند کیا اورپھروزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی زبردست تعریف کی۔
انہوں نے ناروے کے سابق وزیراعظم گرو ہرلیم برنٹ لینڈ کے ساتھ اس پہل کے تحت بنے صحت سہولت مراکزکا دورہ کیا۔
پچھم وہارعلاقے میں پولیکلینک اورپیرا گڑھی میدان میں محلہ کلینک کا دورہ کرنے کے بعد بانکی مون نے کہا "میں نے جو دیکھا ہے اس سے میں بے حد متاثرہوں'۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اوروزیرصحت ستیندرجین اس دوران ان کے ساتھ تھے۔
اس موقع پربرنٹ لینڈ نے کہا کہ محلہ کلینک اسکیم کو پورے ملک میں اپنایا جانا چاہئے۔ دونوں بیرون ممالک کے مہانوں نے کیجریوال حکومت کے اس اسکیم کے لئے مبارکباد پیش کی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر رہ چکے برنٹ لینڈ نے کہا "یہاں کئے گئے موثرکام کو دیکھ کرمیں بے حد خوش ہوں۔ اسے پورے ملک میں اپنایا جانا چاہئے۔ بان کی مون اور برنٹ لینڈ ایک تنظیم کے وفد کے طورپرہندوستان کے دورے پرآئے ہیں۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بتایا کہ اس وقت دہلی میں 189 محلہ کلینک چلائے جارہے ہیں۔ دراصل 2013 اسمبلی انتخابات میں کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے انتخابی وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد صحت کو بہتر بنانے محلہ کلینک کا قیام عمل میں لائے گی اوراس نے اس وعدے کو پورا بھی کیا۔