ہندوستان کی ایک اوربڑی کامیابی، خلامیں پھر لہرایا پرچم، تین مداروں والی مہم کامیاب

12:22PM Mon 1 Apr, 2019

شری ہری كوٹا، (آندھرا پردیش): ہندوستان کو’مشن شکتی‘ کے بعد خلا میں پیرکواس وقت ایک اوربڑی کامیابی ملی، جب ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے پہلی مرتبہ تین مختلف مداروں میں سیٹلائٹ کولانچ کرنے والے پي ایس ایل وی- سی 45 سے پرائمری سیٹلائٹ ایمی سیٹ کے ساتھ 28غیرملکی نینوسیٹلائٹ کوستیش دھون خلائی مرکزسے خلا میں چھوڑا اور17 منٹ کےاندرایمی سیٹ اپنےمدارلانچ ہوگیا اورتقریباً 100 منٹ کےاندر سبھی غیرملکی سیٹلائٹ بھی مدارمیں لانچ کردیئےگئے۔ سرکاری ذرائع نےبتایا کہ مصنوعی سیارچے نصب کرنے والے پی ایس ایل وی-45 اپنی 47 ویں مہم کےتحت دوسرے لانچ پیڈ سے صبح 9 بج کر27 منٹ پرپروازبھری۔ لانچ کے سرکاری بورڈ کی منظوری ملنےکے بعد کل صبح اس مشن کےلئےالٹی گنتی شروع ہوئی۔
 اس دوران مختلف مراحل کےلئے چاراسٹیج والی لانچ گاڑی میں ایندھن بھرنے کا کام کیا گیا اور پورے 27 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد پی ایس ایل وی- سی-45 نے اپنی 47 ویں مشن کےتحت آج طے وقت پر کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔ انہیں زمین کی تین الگ الگ مداروں میں لانچ کرکےاسرو نے خلائی سائنس کے شعبہ میں کئی تجربے کئے۔