کمپنی نے فالسٹچ کی صلاحیت کو پہچانا اور انہیں یہاں بہتر مقام حاصل ہوا۔ گریجویٹ اسسٹنٹ کے طور پر کمپنی کے ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والی محترمہ فالسٹچ پہلے ٹیکنیشین اوراس کے بعد سائنسٹفک اسسٹنٹ بن گیئں ۔پھر انہیں وہ مقام حاصل ہوا جس کا خواب انہوں نے دیکھا تھا ۔ وہ اسکاٹ اے جی سائنسداں بن گیئں۔ محترمہ فالسٹچ کا انتقال 82 برس کی عمر میں یکم فروری 1998میں ہوگیا تھا۔
گوگل نے مارگا فالسٹچ کا ڈوڈل بناکر خراج عقیدت پیش کیا
02:09PM Sat 16 Jun, 2018
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ہفتہ کو مشہور سائنسداں مارگا فالسٹچ کو ان کی 103ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔ محترمہ فالسٹچ جرمن سائنسداں تھیں، انہوں نے شیشے کی تین سو قسموں پر کام کیا تھا۔گوگل نے اپنےہوم پیج پر سائنس کی دنیا میں محترمہ فالسٹچ کی شراکت کو یاد کرتے ہوئے ایک گلاس اور اس سے جڑے ایجادات کو کولاج کی شکل دے کر ڈوڈل بنایا ہے۔ ان کی پیدائش پہلی عالمی جنگ کے دوران 16 جون 1915 میں جرمنی کے وائمر میں ہوئی تھی۔
1922 میں محترمہ فالسٹچ کا خاندان وائمر سے مشرق جرمنی کے شہر جینا چلا گیا تھا یہیں سے انہوں نے اسکولی تعلیم حاصل کی۔ 1935 میں انہوں نے گریجویشن مکمل کیا اور اس کے بعد اسکاٹ اے جی کے لئے کام کرنے لگیں۔ اس وقت اسکاٹ اے جی آپٹیکل لینس اور خصوصی گلاس بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی تھی۔ انہوں نے اس کمپنی کے ساتھ 44 برس تک کام کیا۔