شاہ رخ خان کی گاڑی نے فوٹوگرافر کو کچل دیا،ٹانگ ٹوٹ گئی
03:44PM Fri 17 Mar, 2017
کنگ خان کی باڈی گارڈز کو فوٹوگرافر کو ہسپتال لے جانے، تمام بل ادا کرنے کی ہدایت
ممبئی ۔(بھٹکلیس نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی گاڑی نے فوٹوگرافر کو کچل دیا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ کی مبارکباد دینے ان کے گھر جارہے تھے کہ راستے میں کھڑے فوٹوگرافرز کے جھرمٹ نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔فوٹوگرافرز نے ان کی تصویر بنانے کی کوشش کی جبکہ شاہ رخ خان کے ڈرائیور نے گاڑی کو فوٹوگرافرز سے بچاتے ہوئے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی تو ایک فوٹوگرافرنے شاہ رخ خان کی تصاویر بنانے کی کوشش کی تو گاڑی نے فوٹوگرافر کی ٹانگ کو ٹکر ماردی جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ شاہ رخ خان اپنی گاڑی سے فوری طور پر اترے اور فوٹوگرافر کو ہسپتال پہنچانے کیلئے مدد کرنے لگے ۔ہسپتال منتقل کرنے کے دوران شاہ رخ خان بار بار فوٹوگرافر سے اس کی حالت کے بارے پوچھتے رہے۔کنگ خان نے اپنے باڈی گاڑز کو ہدایت کی کہ فوٹوگرافر کو فوری طور پر ناناوتی ہسپتال لے جائے اورسارے بلز اداکئے جائیں۔عینی شاہد نے بتایا کہ شاہ رخ خان فوٹوگرافر سے بہت نرمی سے بات کررہے تھے۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق فوٹو گرافر کو اس طرح کے حالات میں تصاویر لینے کا زیادہ تجربہ نہیں تھا وہ صرف اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک خوبصورت سی تصویر لینا چا ہتا تھا،لیکن شکر ہے کہ حادثہ زیادہ بڑا نہیں تھا اورخان کی سمجھداری نے معاملے کو سنبھال لیا۔