کچرے کی نکاسی کیلے یس ڈبلیو یم پلانٹ کا قیام

02:48PM Fri 17 Nov, 2017

بھٹکلیس نیوز / 17 نومبر،2017 بنگلور/ (سالار نیوز)  16 نومبربرہت بنگلور پالیکے (بی بی یم پی ) کی جانب سے شہر کے تمام 198 وارڈس میں کچرے کی نکاسی کے لئےسالڈویسٹ مینجمنٹ (یس ڈبلیو یم ) پلانٹ قائم کئے جائیں گے ۔ پالیکے کے افسران پلانٹ لگانے کیلئے تمام وارڈس میں مناسب جگہ  کی نشاندہی میں مصروف ہیں ۔ یہ فیصلہ بی بی ایم پی نے ہائی کورٹ کی ہدایت کی پیش نظر کیا ہے ۔ 10 نومبرکو ہائی کورٹ نے بی بی یم پی سے تمام وارڈس میں یس ڈبلیو یم پلانٹ لگا ئے جانے کے بارے میں استفسار کیا تھا اور 8دسمبر تک منصوبہ بندی اور ٹنڈر کے تعلق سے ہدایت دی تھی ۔ واضح رہے کہ 10 نومبر کو ہائی کورٹ نے ایک عرضی میں دیئے گئے سمجھاو پر بی بی یم پی کو یہ پلانٹ قائم کرنے کا مشہورہ  دیا اور کہا کے بی بی یم پی یہ کام 10 دن کے اندر مکمل کرے ۔میئرسمپت راج نے بتایا کے کچرے کی نکاسی کیلے یہ ایک اچھا مشہورہ ہے ۔ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق تمام وارڈس میں یہ پلانٹ لگائے جائیں گے ۔ ہم اس کے لئے مناسب جگہ کی تلاش کر رہے ہیں ، اگلے سال کے شروع تک قائم کئے جانے والے ان پلانٹس کی نگہداشت وارڈ کمیٹی کے ارکان اور چیر مین کی نگرانی میں کی جائے گی ۔