بھٹکل بندر روڈ ،مخدوم کالونی میں صاف پانی کے لیے واٹر پلانٹ کا سنگ بنیاد
01:17PM Sat 31 Aug, 2019
بھٹکل: 31 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بندر روڈ مخدوم کالونی کراس پر آج صبح بھٹکل مسلم جماعت دبئی اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے پینے کے پانی کے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس موقع پر بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب یونس قاضیا صاحب ، جناب جیلانی محتشم صاحب، فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور صاحب، جناب نصیف ائیکری صاحب، جناب صادق مٹا، جناب سمیع اللہ اٹل، جناب مختار مختصر اور دیگر حضرات موجود تھے۔
خیال رہے کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر پینے کے صاف پانی کے پلانٹ لگائے جارہے ہیں جس کے لیے فیڈریشن کو بھٹکل کی خلیجی جماعتوں کا تعاون حاصل ہے۔ اس سے قبل بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ میں اسی طرح کا ایک پلانٹ تعمیر ہوچکا ہے۔