بی ایم اے ریاض کی جانب سے ممبران کے لئے تفریحی پروگرام

03:03PM Sat 7 Apr, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 07 اپریل، 18 ریاض ؍ (عارف اکرمی) بهٹکل مسلم ایسو سی ایشن ریاض کی جانب سے کل شام استراحہ سعید میں ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ممبران ایسوسی ایشن کی تفریح کا خیال رکهتے ہوئے مختلف پروگرام رجھے گئے۔ اسکے علاوہ بینگلور میں منعقد کانفرنس کی تفصیلی رپورٹ ممبران کے گوش گزار کی گئی جس کو ایسوسی ایشن کے خازن و محاسب جناب عمار قاضیا صاحب نے بہترین انداز میں پیش کیا. اس پروگرام میں ممبران ایسوسی ایشن کے لئے انویسٹمنٹ اسکیم کا اجراء کیا گیا  تھا جسکی تفصیل صدر جماعت جناب نجف کهومی صاحب نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ پیش کی۔ اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر ظہیر کولا صاحب کے مملکت کو چھوڑ جانے کے سبب موصوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مومنٹو پیش کیا گیا، علاوہ ازیں سید اسماعیل ابن ابراهیم لنکا کو قران پاک کی تکمیل پر بھی تہنیت کی گئی۔ جناب عارف اکرمی صاحب نے دستور میں مختصر سی ترمیم کی منظوری لی اور زکوٰۃ فنڈ کے تعلق  سے یاد دہانی کرتے ہوئے ممبران کو اپنا تعاون پیش کرنے کی اپیل کی۔ پروگرام کی شروعات عبدالرحمن عارف اکرمی کی تلاوت قرآن سے ہوا. سکریٹری جناب ابوبکر صدیقی صاحب نے نظامت کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا. جناب سید عقبی لنکا صاحب نے اسٹالز کے مقابلوں کا نتیجہ پیش کیا اور آخر میں تمام حاضرین اور مہمانوں  اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔