جاوید اختر کا اذان سے متعلق متنازعہ بیان، کہا- لاوڈ اسپیکر سے بند کردینی چاہئے اذان

12:20PM Sun 10 May, 2020

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر (Javed Akhtar) نےلاوڈ اسپکر پر اذان دینےکو پریشان کرنے والا بتایا ہے۔ جاوید اخترنےکہا ہے کہ اذان کو لاوڈ اسپیکر پر نہیں دینا چاہئے، اس سے پریشانی ہوتی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں جاوید اختر نے لکھا، ’پچاسوں سال تک لاوڈ اسپیکر پر اذان دینا حرام رہا، لیکن اب جب حلال ہوا ہے تو ختم ہی نہیں ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ لوگ خود کو ہو رہی پریشانی کو سمجھتے ہوئے لاوڈ اسپیکر پر اذان دینا خود ہی بند کردیں گے’۔   حالانکہ جاوید اختر کا یہ بیان انتہائی متنازعہ ہے، کیونکہ یہ ایک مذہب پر خصوصی طور پر طنز ہے۔ اب اس معاملے پرکافی بحث ہوگی۔ کیونکہ پہلے بھی اس طرح کے بیانات پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ قابل ذکر ہےکہ کبھی یہی بات بالی ووڈ نغمہ نگار سونو نگم نے بھی کہی تھی۔ تب کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ انہوں نےکہا تھا کہ ان کےگھر کے آس پاس بہت سی مسجد ہیں۔ اکثر وہ اذان سننی پڑتی ہے، جبکہ وہ نہیں سننا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل جاوید اختر نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اس معاملے پر ٹوئٹ کر کےلکھا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران شراب کی دوکان کھولنا ایک تباہ کن فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس وقت بہت سے سروے ہوئےہیں، جن میں پتہ چلا ہےکہ لاک ڈاون میں گھریلو تشدد کےمعاملےکئی گنا بڑھ گئے ہیں، ایسے میں شراب کا استعمال بچوں اور خواتین کےلئے یہ وقت مزید مشکل بنا دےگا۔