آئی ایس آئی ایس عسکریت پسندوں سے تعلق کا الزام
03:51PM Tue 22 Nov, 2016
عدالت5مسلم جوانوں پر الزامات طے کئے
نئی دہلی، )ایف او یس)
ایک خصوصی عدالت نے آج پانچ مشتبہ آئی ایس آئی ایس عسکریت پسندوں پر ہریدوار میں اردھ کمبھ کے دوران قومی دارالحکومت اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی سازش رچنے کو لے کر الزام طے کئے۔عدالت کے ذرائع کے مطابق ضلع جج امرناتھ نے ملزمان کے خلاف آئی پی سی اور غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ(یواے پی اے)کی دفعات کے تحت الزامات طے کئے۔اخلاق الرحمن، محمد عظیم الشان، محمد معراج، محمد اسامہ اور محسن ابراہیم سید کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120بی(فوجداری سازش)اور یواے پی اے کی دفعہ 17(دہشت گردانہ حرکت کے لئے فنڈز جمع کرنا)اور 20(دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونا)کے تحت الزام طے کئے گئے۔یہ ملزمین فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ 15دسمبر مقرر کی ہے۔دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے18جنوری،2016کومقدمہ درج کیا تھا۔وزارت داخلہ کی ہدایت پر یہ معاملہ قومی جانچ ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔