پین کارڈ کے بعد اب جلد ہی موبائیل کو جوڑنا ہوگا آدھار کارڈ سے

11:45AM Sun 26 Mar, 2017

پہلے پین کارڈ نمبر کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی ہدایت کے بعد اب نئے سرکاری فرمان کے مطابق ہر موبائل صارف کو آدھار نمبر سے اپنے موبائل نمبر کو جوڑنا ہوگا ۔ اگر ایسا نہیں کیا تو آپ کا نمبر بند ہو جائے گا۔ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لئے آدھار کو لازمی قرار دینے کے بعد اب حکومت نے ایک اور بڑا فرمان سنایا ہے۔ اب اگر آپ نے موبائل نمبر کو آدھار سے نہیں جوڑا ، تو وہ بند ہو جائے گا۔ ایک سال کے اندر یہ عمل پورا کرنا ہوگا۔ حکومت کے نئے فرمان کے مطابق تمام موجودہ موبائل سبسكرائبرس کا ویریفکیشن کیا جائے گا اور یہ ویریفکیشن آدھارکی بنیاد پر كےوائی سی کے ذریعہ ہوگا۔ تمام سروس پرووائیڈرس کو اشتہارات اور ایس ایم ایس سے سبسكرائبرس کو معلومات دینی ہوگی۔ ویریفکیشن کا کام 6 فروری 2018 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیلی محکمہ نے اس معاملہ پر یو آئی ڈی اے آئی ، ٹرائی اور ٹیلی کمپنیوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔