کرناٹک میں بر سر اقتدار کانگریس حکومت اپنے ایک سو دن پورے کرے گی
01:30AM Wed 21 Aug, 2013
کرناٹک میں بر سر اقتدار کانگریس حکومت اپنے ایک سو دن پورے کرے گی
بنگلور۔ 20؍ اگست (پی ٹی آئی) کرناٹک میں کانگریس حکومت کل برسر اقتدار رہنے کے 100 دن مکمل کریگی۔ جب کہ واضح اشارے یہ ہیں کہ چیف منسٹر سدا رامیا اپنے موقف کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ 13 مئی کو حلف برداری کے بعد سدارامیا نے اہم ماقبل انتخاب چند تیقنات پر عمل آوری کا اعلان کیا تھا جو پارٹی نے اس کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی ایک کوشش میں دےئے تھے۔ چیف منسٹر نے بی پی ایل خاندانوں کو ایک روپیہ فی کلو گرام کی قیمت پر چاول کی تقسیم‘ ایس سی‘ ایس ٹی‘ پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے قرض معاف کرنے کو آپریٹیو ملک پروڈیوسرس کو اعلی ترغیبات اور ہاؤزنگ یونٹ کے لئے سبسیڈی میں اضافہ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلانات عہدہ سنبھالنے کے ایک گھنٹہ سے کم عرصہ میں دی تھی جب حتیٰ کہ انہوں نے اپنی کابینہ کو تشکیل نہیں دیا تھا۔ اس بات پر بہویں چڑھا تے ہوئے کہ سدا رامیا اپنے موقف کو پارٹی سے بڑا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ ایک سوال ہے حتیٰ کہ کانگریس میں چند قائدین نے اس وقت اس وقت یہ استفسار کیا ہے حکومت انتخابی منشور میں دےئے گئے 160 تیقنات میں سے 60 پر عمل آوری کے اقدامات شروع کر چکی ہے۔ چیف منسٹر نے یوم آزادی کے خطاب میں کہا تھا کہ میں نے انتظامی مشنری کو سرگرم بنانے کے لئے بیشتر وقت صرف کیا ہے۔ انہوں نے 15 اگست کو یہ بات کہی تھی اس دوران مانڈیا اور بنگلور رورل میں کل کے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب سدا رامیا کے لئے ایک آزمائش ہے جہاں کانگریس کی کامیابیاں لوک سبھا انتخابات سے قبل یقینی طور پر اس کے اعتبارات کو بہتر بنائے گی۔ جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ کرناٹک میں پارٹی نے لوک سبھا کی منجملہ 28 نشستوں میں سے 20 نشستیں جیتنے نشانہ مقرر کیا ہے۔