رنجیت کمار داس آسام بی جے پی کے ریاستی صدر مقرر
03:59PM Fri 16 Dec, 2016
نئی دہلی۔(بھٹکلیس نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے مسٹر رنجیت کمار داس کو آسام میں پارٹی کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ آسام اسمبلی کے رکن مسٹر داس کو مسٹر سرواند سونووال کی جگہ ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ اس سال ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد مسٹر سونووال کے وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد مسٹر داس کو نیا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔