میرے بولنے سے کٹ جاتا ہے کانگریس کا ووٹ، اس لئے خطاب نہیں کرتا: دگ وجے سنگھ

12:15PM Tue 16 Oct, 2018

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ اپنے بیان سے ایک بار پھر چرچا میں ہیں۔ دراصل، ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے کارکنان سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خطاب کرنے سے کانگریس کے ووٹ کٹ جاتے ہیں۔ یہ ویڈیو بھوپال کا ہے۔ ویڈیو میں وہ صاف کہہ رہے ہیں کہ’ جس کو بھی ٹکٹ ملے، چاہے دشمن کو ملے، اس امیدوار کو جیت دلاو۔ اور میرا صرف ایک کام ہے، کوئی تشہیر نہیں، کوئی خطاب نہیں۔ میرے تقریر کرنے سے تو کانگریس کے ووٹ کٹ جاتے ہیں۔ اس لئے میں کہیں جاتا ہی نہیں ہوں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دگ وجے سنگھ کا یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب وہ مدھیہ پردیش کانگریس کے کارگزار صدر جیتو پٹواری کے سرکاری بنگلے پر پہنچے تھے۔ اسی دوران ان کی ملاقات پارٹی کارکنوں سے ہو گئی اور دگ وجے سنگھ نے ان سے یہ بات کہہ ڈالی۔