صالحین کی صحبت اختیار کریں صحبت بد سے اجتناب کریں :شعیب ا للہ خان
03:10PM Tue 23 May, 2017
ڈوڈبالاپور( بھٹکلیس نیوز) )ایک لمحہ کی صحبت بھی انسان پر اثر انداز ہوتی ہے اگر صحبت اچھی ہے تواثر اچھا مرتب ہوگا ورنہ بری سنگت کا اثر بھی برا ہی ہوگا ایک لمحہ کی گندی صحبت بھی انسان کو گندہ کر دیتی ہے مذکورہ بالا خیالات کا اظہار ڈوڈ بالا پور قلعہ جامع مسجد میں منعقد مدرسہ شاہ محمد الیاسؒ کے عظیم ا لشان جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے ما ہر الفقہ مدرسہ مسیح ا لعلوم کے بانی و مہتمم مفتی شعیب ا للہ خان مفتاحی نے کیا دعوت و تبلیغ سے متعلق خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ نے تمام انسانوں کی کامیابی امر با ا لمعروف اور نہی عن ا لمنکر میں رکھا ہے حضرت نے فر مایا کہ صحبت کے مانند ما حول کا اثر بھی مرتب ہوتا ہے موقع پر موجود احباب سے مسجد اور مدرسہ کے ماحول سے جڑنے کی گزارش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر انسان کے دل میں اچھے جذ با ت اور اچھے خیالات پیدا ہوتے ہیں اس موقع سے مولانا اورنگ زیب عا لمگیری رشادی نے حضرت الیاس ؒ کی حا لات زندگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نزدیک دین کی تڑپ کا اعتبار ہے جس کے اندر تڑپ ہوگی اللہ ان سے دین کا کام لیگا مدرسہ شاہ محمد الیاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فر ما یا کہ اللہ نے اپنے نیک بندوں کے ناموں میں بھی بر کت رکھا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ شاہ محمد الیاسؒ کے نام سے مو سوم مدرسہ کے طلبہ پورے عالم کے لئے خیرو بر کت کا سبب ہوں گے اس موقع سے خوا جہ محی ا لدین رشادی نے عظمت قرآن و حافظ قرآن سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروز محشر حافظ قرآن سے یہ کہا جائیگا کہ ایک ایک آیت کو ٹہر ٹہر کر پڑھتا جا اور جنت کے بالا خانوں پر چڑھتا جا انہوں نے کہا کہ حافظ قرآن کے باپ کی عظمت روز محشر قابل رشک ہوگی کیوں کہ اللہ تعالی حا فظ قرآن کے والد کو ایک ایسا تاج عنایت فر مائیں گے جسکی روشنی سورج سے بھی زیادہ ہوگی اس موقع سے ڈوڈ بالا پور قلعہ جامع مسجد کے امام کے و خطیب حضرت مولانا خورشید عالم مفتاحی و نعمانی نے آئے ہوئے جملہ مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اسکا تحفظ اور ترقی کی ذمداری تمام مسلمانوں پر عائد ہوتی ہے چند پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مدرسہ شاہ محمد الیاس ؒ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا یونس نے بتا یا کہ چار سال قبل کرایہ کے مکان میں یہ مدرسہ شہر ڈوڈ بالا پور میں قائم ہوا ور اب تک دو طالب علم نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے انہوں امید ظاہر کی سال آئندہ مزید چار طلبہ حفظ قرآن مکمل کریں گے مزید انہوں نے بتا یا کہ فی ا لحال مدرسہ شاہ محمد الیاس ؒ بیڑہ پورہ مسجد کے صحن میں چلر ہاہے جملہ مسلمانوں سے مدرسہ شاہ محمد الیاسؒ کے لئے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلما نان ہند اس بات کو سمجھنے کی کو شش کریں کہ آج دینی مدارس کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اس موقع سے مفتی شعیب ا للہ خان کے بدست حا فظ قرآن دو طالب علم کی دستار بندی ہوئی جلسہ کا آغاز حضرت مولا نا غلام حیدر کے تلا وت کلا م ا للہ شریف سے ہوا اور خواجہ محی ا لدین رشادی کی دعا سے جلسہ اختتام پذیر ہوا(