گجرات میں سامنے آیا پردھمن جیسا قتل، اسکول کے باتھ روم میں ملی خون سے لت پت لاش

12:41PM Fri 22 Jun, 2018

گجرات کے وڈودرا میں گروگرام کے مشہور  پردھمن  قتل واقعہ جیسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔یہاں بارنپور میں واقع بھارتیہ ودیالیہ میں 10 ویں کلاس کے طالب علم کین سے لت پت لاش ملنے سے خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق، دیو بھاگود نام کے اس طالب علم کی دو دیگر طالب علموں کے ساتھ جھڑپ ہو گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے قتل کرکے لاش کو باتھ روم میں پھینک دیا۔ طالب علم کے جسم پردھاردارہتھیارسے کئی زخم پائے گئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع پاکرموقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس نے وہاں ایک اسکول بیگ سے چاقو برآمد کیا ہے۔ بتادیں کہ دہلی سے متصل گروگرام کے ایک اسکول میں معصوم  پردھمن  کی خون سے لت پت لاش اسی طرح باتھ روم میں پائی گئی تھی۔ یہ معاملہ تب کافی سرخیوں میں رہا تھا ۔