دہلی کے فساد متاثرین کے لیے تنظیم کی جانب سے ریلف فنڈ اکٹھا کیا گیا

04:23PM Fri 6 Mar, 2020

بھٹکل: 06 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حال ہی میں دہلی کے مختلف مقامات پر ہوئے فسادات کے بعد متاثرین کی امداد کے لیے آج بعد نماز جمعہ مجلس اصلاح و تنظیم کے بینر تلے فساد متاثرین کے لیے ریلیف فنڈ اکٹھا کیا گیا۔ اس کے لیے تنظیم کی جانب سے منتخب کردہ نمائندے جمعہ اور جامع مساجد کے باہر چادر لے کر کھڑے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے ہمیشہ سے ہی اس طرح کے سماجی کاموں کو ترجیحی بیناد پر انجام دیا جاتا ہے اور متاثرین کی مدد کی جاتی ہے۔