بھٹکل میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں انا بھاگیہ اسکیم کا افتتاح

03:59PM Mon 22 Jul, 2013

بھٹکل میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں انا بھاگیہ اسکیم کا افتتاح بھٹکلیس نیوز / 22جولائ 13 بھٹکل(رضوان گنگاولی)بی پی ایل کارڈ والوں کے لئے بہت کم داموں میں چاول دینے کی اسکیم کے تحت جاری کی گئی انا بھاگیہ اسکیم کا افتتاح کل بھٹکل تعلقہ میں رکن اسمبلی مسٹر منکال سبھا ویدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔تعلقہ انتظامیہ،تعلقہ پنچایت اور عوامی سپلائی کی طرف سے مشترکہ طور پر فی کلو ایک روپئے کے حساب سے تیس کلو دیا جائے گا۔منصوبہ کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے منکال ویدیا نے کہا کہ غریب عوام کا خیال رکھتے ہوئے کانگریس حکومت کی طرف سے یہ اسکیم جاری کی گئی ہے اگر اس میں ذرا سی بھی کوتاہی برتی گئی تو افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔اس کے علاوہ اس موقع پر پنچایت کے نائب صدر مدھو کر سبو منے، مرڈیشور گرام پنچایت کے صدر منجولا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اسٹیج پر انچارچ تحصیلدار جناب عبد الغنی صاحب،ایشور نائک،تعلقہ پنچایت کی افسر چنپا موئیلی اور دیگر حضرات موجود تھے۔ annabhgya-03