بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں نے عورت کے پیٹ سے نکالے دو ٹیومر
04:19PM Tue 25 Feb, 2020
بھٹکل: 25 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پیٹ میں درد اور خون کے رساؤ کی شکایت لے کر سرکاری اسپتال پہنچی ایک چالیس سالہ عورت کے پیٹ سے دو ٹیومر ٹیومر نکالے گئے ہیں۔ ٹیومر نکالنے کے لئے آج تین گھنٹے کا لمبا اورکامیاب آپریشن کیا گیا ۔
سرکاری اسپتال کی ایڈمنسٹریٹیو افسر ڈاکٹر محترمہ سویتا کامت نے بتایا کہ خاتون کے گروپ کا خون نہ ملنے کی وجہ سے آپریشن میں دیری ہورہی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر شمس نور کے ساتھ مل کر یہ کامیاب آپریشن کیا ۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ اب وہ عورت صحت مند ہے۔