ضلعی وزیر کے ہاتھوں بھٹکل سرکاری اسپتال میں بلڈ اسٹوریج یونٹ کا افتتاح

03:45PM Sat 17 Aug, 2013

ضلعی وزیر کے ہاتھوں بھٹکل سرکاری اسپتال میں بلڈ اسٹوریج یونٹ کا افتتاح بھٹکلیس نیوز /17 اگست،2013 بھٹکل (نامہ نگار) یوم آزادی کے موقع پروزیر برائے اعلیٰ تعلیمات و ضلعی انچار ج مسٹر آر وی دیش پانڈے کے ہاتھوں  بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں بلڈ اسٹوریج یونٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔اس  سلسلہ میں بھٹکل کے معروف سماجی کارکن جناب سید حسن برماور صاحب کافی وقت سے جد و جہد میں لگے ہوئے تھے اورآخرانہیں اس سلسلہ میں کامیابی مل ہی گئی۔اس موقع پر جناب سید حسن برمار صاحب نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر میں بڑے حادثات کے  بعد اعلیٰ طبی امداد کے لےو کنداپور یا منی پال لے جانا پڑتا ہے اور اس وقفہ میں مریض کو خون کی بہت ضرورت رہتی ہے اسی لےے اس کو خیال میں رکھتے ہوئے ہم نے ہمارے اسسٹنٹ کمشنر کی کوششوں اور جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب کے تعاون کے ساتھ اس یونٹ کو یہاں پر تعینات کیا ہے۔ تاکہ اس میں خون کو جمع کرکے رکھا جاسکے اور ضرورت پڑنے پر مریض کو دیا جا سکے ۔ اس موقع پرمسٹر آروی دیش پانڈے نے جناب سید حسن برماور صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جناب برماور صاحب جیسی سماجی خدمات کی فکر ہر شہری کو کرنی چاہئے۔ موصوف نے اس موقع پر جناب ایس ایم سید خلیل صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر برماور صاحب نے موصوف وزیر صاحب کی خدمت  میں اور ایک اہم درخواست پیش کرتےہوئے کہا کہ ہمارے سرکاری اسپتال کی عمارت تو بہت وسیع ہے لیکن اس میں کئی ماہر ڈاکٹروں کی کمی  پائی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے ۔موصوف وزیر نے ان کی باتوں کو سننے کے بعد متعلقہ اافسران سے بات چیت کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا  ، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر وی آرپی منوہر،انچار ج تحصلدار جناب عبدالغنی صاحب اور دیگر حضرات موجو تھے۔ rv-deshpande-bhatkal-1 rv-deshpande-bhatkal-2