سعودی شاہی دیوان کے پروٹوکول انچارج سبکدوش

10:25AM Mon 13 Jul, 2015

رياض (العربیہ)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مشعل بن عبداللہ بن مساعد کو شمالی سرحدی علاقے کا گورنر اور جناب ماجد الحقیل کو وزیر ہاوسنگ مقرر کیا ہے۔ شاہ سلمان نے حمد السویلم کو شاہی دیوان کے پروٹول سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر خالد العیسی کو شاہی دیوان میں پروٹوکول افسر مقرر کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔