سعودی عرب: ملک کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی اولین میراتھن کا انعقاد
12:48PM Tue 6 Mar, 2018
ریاض۔ سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع العربیہ ٹی وی نے دی ہے۔ دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی مزنہ النصار نے العربیہ ٹی وی کو بتا یا کہ میراتھن میں حصہ لینے والی تمام خواتین شرعی پردے کی مکمل طور پر پابند تھیں۔
اپنی جیت پر خوش مزنہ النصار نے مزید کہا کہ ان کے گھر والوں نے ان کے میراتھن میں حصہ لینے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی۔ مزنہ2020 میں اولمپک کھیلوں کے دوران میراتھن میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
سعودی عرب میں میراتھن کا اہتمام ہفتے کے دن کیا گیا تھا جس میں امریکہ، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں کی خواتین سمیت 1500خواتین نے حصہ لیا۔