راہل گاندھی سیاسی مقام کھو کر بدحواسی میں ’’قوم دشمنوں‘‘ سے جا ملے ہیں:آر ایس ایس

12:48PM Thu 24 Mar, 2016

آر ایس ایس نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندحی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا سیاسی مقام کھو دینے کی وجہ سے مایوسی کے عالم میں ’’ قوم دشمنوں‘‘ کے ساتھ ہو گئے ہیں۔ سنگھ نے اپنے ترجمان ’’آرگنائزر‘‘ کے تازہ شمارے میں مغربی بنگال میں کانگریس اور بائیں پارٹیوں کے ’’ناپاک‘‘ اتحاد اور کیرالہ میں آر ایس ایس کے ورکروں پر حملے کی بھی مذمت کی گئی ہے اور ان واقعات پر ’’ روادار بریگیڈ‘‘ کی خاموشی پر اعتراض کیا گیا ہے۔ اس تمہید کے ساتھ ہندستان قومی احیا کے مرحلے سے گزر رہا ہے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر مین ایک طرف جہاں ’’بھارت‘‘ کی ثقافتی طاقت کو تسلیم کیا جانے لگا ہے وہیں اس کی نفی کرنے والی سیاست بے معنی ہوتی جارہی ہے