انہوں نے تسلیم کیا کہ حکومت یا افسروں سے کوتاہی ضرور ہوئی ہے۔ بجٹ پر جواب کے وقت وزیراعلی کو وضاحت کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی لیڈروں سے اقلیتی کمیشن نے بات چیت کی ہے۔
نصیراحمد کے مطابق اقلیتوں میں پائی جانے والی ناراضگی سے مخلوط حکومت کی کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھی واقف کیا جائے گا۔ کانگریس اور جے ڈی ایس اپنےانتخابی منشورکے وعدوں کو پورا کریں اور اقلیتوں کے ساتھ ہوئی ناانصافی کوجلد سے جلد دور کریں۔
واضح رہے کہ کمار سوامی حکومت کے خلاف اقلیتوں میں اس وقت ناراضگی میں مزید اضافہ ہوگیا جب بجٹ کے دوران وزیراعلیٰ نے ایک بار بھی اقلیتوں کا ذکر نہیں کیا۔ اس پر کانگریس کے مسلم ممبران اسمبلی نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ یہ ناراضگی ابھی تک کم نہیں ہوئی ہے، اس لئے ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ اقلیتوں کی ناراضگی 2019 لوک سبھا انتخابات میں بھاری پڑسکتاہے۔
(نیوز 18 کی رپورٹ)