ہندستان تجارت اور سرمایہ کاری پالیسیوں کے خلاف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے امریکہ نے اپنی زیرو ٹیرف پالیسی کو ختم کرنے کیلئے 6 فروری کو منتھن شروع کیا تھا۔ اس پالیسی کے تحت ہندستان سے ایکسپورٹ ہونے والے سامان پرٹیرف نہیں لیا جاتا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے دی وارننگ، ہندستان کو ملی سبھی ٹیکس چھوٹ ختم کر سکتا ہے امریکہ
12:23PM Tue 5 Mar, 2019
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ ہندستان کے ساتھ تجارت میں 5.6 بلین امریکی ڈالر کے ایکسپورٹ پر ٹیرف مفت سہولیت ختم کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہوئے قرار کے تحت یہ ہندستان کو امریکہ کی جانب سے ایک طرح کی تجارتی رعایت ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کے ساتھ ہندستان میں کئی امریکی پروڈکٹس پر لگنے والے بیحد اونچے ٹیکس امپورٹ کی ایک بار پھر تنقید کی ہے۔ ہندستان کو بیحد اونچے ٹیکس شرح کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہندستانی پروڈکٹس پرٹیکس لگانا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے پارلیمانی لیڈران کیلئے ایک خط میں کہا، 'میں یہ قدم اس لئے اٹھا رہا ہوں کیونکہ امریکہ اور ہندستان حکومت کے درمیان گہرا جڑاؤ کے بعد میں نے مقرر کیا ہے کہ ہندستان نے متحدہ رہاست کو یہ بھروسہ نہیں دیا ہے کہ وہ ہندستان کے بازاروں میں برابر اور مناسب پہنچ حاصل کرےگا"۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ساری دنیا امریکہ کی عزت کرتی ہے۔ ہم ایک ملک کو اپنے سامان پر 100 ٹیرف دیں اور ان کے اسی طرح کے سامان پر ہمیں کچھ نہ ملے یہ سلسلہ اب آگے نہیں چلے گا۔