نسائی تہذیب کی جہتیں۔دکنی زبان وادب کے حوالے سے
02:28PM Fri 3 Mar, 2017
مدینہ ایجوکیشن سنٹرپر آج دو روزہ قومی سمینار کا افتتاح
حیدرآباد، (بھٹکلیس نیوز)بین الاقوامی یومِ خواتین اور محفلِ خواتین کے سالانہ جلسہ کے موقع پر‘ مرکز برائے مطالعاتِ نسواں‘مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور محفلِ خواتین کے اشتراک سے دو روزہ قومی سیمیناربعنوان ’’نسائی تہذیب کی جہتیں ۔دکنی زبان و ادب کے حوالے سے ‘‘ بتاریخ 4 /اور /5 مارچ ،2017 بمقام نہرو آڈیٹوریم ، مدینہ ایجوکیشن سنٹر ، نامپلی‘ (حیدرآباد)منعقد کیا جارہا ہے۔سیمینار کا افتتاحی اجلاس /4 مارچ بروز ہفتہ ‘ صبح 10:30 بجے منعقدہوگا۔ جس کی صدارت پروفیسر اشرف رفیع‘ سابق صدر شعبہ ء اردو ، عثمانیہ یو نی ورسٹی کرینگی۔ جب کہ کلیدی خطبہ پروفیسر عبدالستّاردلوی‘ ڈائرکٹر انجمنِ اسلام اردو ریسرچ انسٹیٹوٹ(ممئبی) پیش کرینگے۔ اس افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر صوفیہ بیگم ‘ ممبر تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہی ہیں اور پروفیسر فاطمہ پروین ‘سابق صدر شعبہ ء اردو و وائس پرنسپل ‘آرٹس کالج ، عثمانیہ یو نی ور سٹی اور پروفیسر سید عبدالشکور‘ڈائرکٹر تلنگانہ اردو اکیڈمی مہمانانِ اعزازی ہونگے۔سیمینار کااختتامی اجلاس بروزِ اتوار‘ /5 مارچ بوقت 4:00 بجے شام منعقد ہوگا ۔ پروفیسر حبیب ضیاء ‘صدر‘ محفل خواتین اور ڈاکٹر آمنہ تحسین‘ڈائرکٹر ‘ مرکز برائے مطالعاتِ نسواں‘مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اہلِ علم و ادب دوست حضرات و خواتین سے شرکت کی درخواست کی ہے۔