بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دیر اور سستی ہر گز نہ کی جائے؛ اتر کینراضلع انچارج سکریٹری کی ہدایات
02:33PM Sun 11 Aug, 2019
کاروار: 11 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پچھلے کئی دنوں سے اتر کینرا ضلع میں ہورہی بارش کے بعد کئی افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور کئی ایک اب بھی راحت کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ایسے میں انہیں فوری طور پر امداد پہنچانے اوراس میں ذرا سی بھی غفلت ولاپرواہی نہ کرنے کی ضلع اتر کینرا کے انچارج سکریٹری منیش مڈگل نے افسران کو ہدایات دیں ہیں۔
انہوں نے کاروار ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں آج مختلف محکمہ کے افسران کے ساتھ منعقد میٹنگ میں سختی کے ساتھ کہا کہ متاثرہ افراد کو تمام تر سہولتیں پہنچنی چاہئے انہیں کسی بھی طرح کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ محکمہ کو سرگرم ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کیمپوں میں دیے جانے والے پانی کی جانچ کی جائے اور ان میں جو مریض ہیں ان کی پوری طرح سے تشخیص ہو اور ان تک ددوائیاں پہنچانے کا اہتما کیا جائے۔
انہوں راحتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جن اسکول و کالج میں راحت سینٹر نہیں ہیں ان کی صفائی کرکے منگل سے تعلیم شروع کی جانی چاہئے۔
اس نشست میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، ضلع پنچایت سی ای او روشن صاحب، ایس پی ونایک پاٹل اور دیگر افسران موجود تھے۔