بلگام پھر ایک بار فرقہ وارانہ فساد کی لپیٹ میں
04:54PM Fri 12 Sep, 2014
بھٹکلیس نیوز/12ستمبر ،14
6موٹر سائیکل ،2ٹم ٹم ،8چار پہیہ گاڑیو ں اور 3آٹو رکشہ کو سخت نقصان
بلگام (ایجنسی)گنیش وسر جن کے دوسرے ہی دن بلگام ایک بار پھر فرقہ وارانہ فساد کی لپیٹ میں آ گیا ہے،بدھ کی رات ساڑھے دس بجے کے بعد اچانک پورے شہر کے مسلم اکثریتی آبادی والے محلوں میں سنگ باری ،آگ زنی اور دہشت کی فضاء پیدا ہو گئی ،اطلاعات کے مطابق 6موٹر سائیکل ،2ٹم ٹم ،8چار پہیہ گاڑیو ں اور 3آٹو رکشہ کو سخت نقصان پہنچایا گیا ،فساد زدہ علاقے چواٹ گلی، ٹوپی گلی، جالگار گلی، خنجر گلی، وغیرہ میں پو لیس نے جماؤ بندی منع کر تے ہو ئے دفعہ 144نافذ کر دیا ہے ، نصف شب تک پتھراؤ کا عالم جاری رہا جس کی وجہ سے ہر طرف تناؤ کی کیفیت سے لوگوں ی نیند اچٹ گئی ،پولیس کے مطابق حالات پر قابو پالیا گیا ہے، پولیس سپریٹنڈ نٹ ڈاکٹر چندر گپت نے عوام سے درخواست کی ہے کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور کسی بھی ناگفتہ بہ حالات میں پولیس سےرابطہ قائم کریں ، انہوں نے کہا ہے کہ فساد یوں کے خلاف غنڈہ قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی ،پولیس سورس کے مطابق آدھی رات تک 10سماج دشمن افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے ، بلگام ایس پی نے اپنے بیان میں کہا کہ اچانک پتھراؤ کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش جاری ہے کہ اس فساد کے پیچھے کس کا ذہن کا م کر رہا ہے اس بات کا اندیشہ کیا جا رہا ہے کہ گنیش وسر جن کے فوراً بعد شہر میں پولیس کی تعداد کی قلت کو دیکھ کر اچانک پتھراؤ سے شہر کی پر امن فضا کو برباد کرنے کی یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہو سکتی ہے ، اس بات کے بھی امکانات بتا ئے جا رہے ہیں کہ اس میں چند سیا سی افراد کا بھی ہاتھ ہو سکتا ہے ، کیو نکہ ایک اطلاع کے مطابق ریا ستی وزیر اعلیٰ بلگام کے دورےپر آ رہے ہیں ، ٹو پی گلیمیں ایک عبادت گاہ پر بھی پتھراؤ کی خبر یں ہیں ، اس بات کا بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پورے فساد کا محور اور مرکز مسلم کثیر آبادی والے علاقے کوبنا یا گیا ہے ،غنڈہ صفت عناصر کی جانب سے سوڈا بوتل وغیرہ کا بھر پور استعمال کیا گیا جا تا رہا اور جیسے ہی پولیس کی خبر ملی یہ عناصر بھاگ گئے ہیں ، پولیس سپریٹنڈ نٹ ڈاکٹر چندر گپت ، مارکیٹ پولیس تھانے کے گوپال بکوڑ ،کیمپ پولیس تھانے کے شنکر ماریحال سمیت تمام پولیس افسران پوری رات فساد زدہ علاقے پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے اور گشت جاری رہا تھا ۔