کر ناٹک کے اگلے انتخابات میں ،بی جے پی اتر پردیش جیسی حکمت عملی تر تیب دے گی:سی ٹی روی
03:51PM Tue 11 Jul, 2017
چن پٹن: (بھٹکلیس نیوز) ریاست میں ہو نے والے اگلے انتخابات میں بی جے پی اتر پردیش جیسی حکمتِ عملی تر تیب دے گی۔بی جے پی کے رام نگرم ضلع نگراں کار، سابق وزیر سی ٹی روی نے شہر کے منگلوارپیٹ علاقے میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا واضح ہو کہ گزشتہ چار سالوں سے مہر بہ لب جے ڈی یس میں اچانک پیدا ہو نے والی سیا سی سر گرمیوں نے تعلقہ کے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے انیتا کماری نے مسلم علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنی سیاسی سر گرمیوں کا آغازکیا ہے تو سی پی یو گیشورا حسب روایت شہر کے کئی علاقوں کوجن میں خصوصیت سے مسلم علاقے شامل ہیں فہرست کی آخری لائن میں درج کر کے قریوں میں آبی منصوبوں کی تکمیل میں مصروف ہیں تعلقہ سطح پر بی جے پی کے با اثر لیڈر کے فقدان کے پیش نظرپارٹی کے مقامی لیڈران ریاست کے مؤثر لیڈروں اور سابق وزراء کو تعلقہ کی جانب راغب کر نے کی کو شش کر رہے ہیں۔ سی ٹی روی کی آمد بھی اسی سلسلے کی کڑی متصور ہے سی ٹی روی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں ریاستی سطح پر بہت بڑی تبدیلیاں ہو نے والی ہیں جن میں کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے سر فہرست شامل لیڈران بی جے پی میں شمولیت اختیار کر نے والے ان کے بارے میں پو چھے گئے سوال کے جواب سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ یہ سارا معاملہ بہت جلد منظر عام پر آجائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سد رامیا کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سد رامیا ووٹوں کی سیاست میں مصروف ہیں، ان کی نزدیک دہشت گردی اور حب الوطنی میں کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کا تحفظ اور یکتا خطرے میں ہے۔ اسی تناظر میں ریاست کا قانونی نظم و ضبط بے اثر ہو کر رہ گیاہے انہوں نے مزید کہا کہ سد رامیا حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ریاست میں بی جے پی اور آر یس ا یس کے27 کا ر کنوں کا قتل ہوا ہے یہ قتل سیاسی اور ذاتی مفادات کے زیر اثر ہوئے ہیں کیرلا اور تملناڈو میں ہو نے والی قتل کی وارداتوں میں اور ریاست کی ان وارداتوں میں حد درجہ مماثلت پائی جاتی ہے۔ اس لئے حکومت سے ان وارداتوں کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ پارٹی کار کنوں کو انہوں نے نصیحت کی کہ وہ پارٹی کے لیڈربن کر کام کر نے کے بجائے عوامی خدمت گزار کی حیثیت سے خدمات انجام دے کر پارٹی کو مضبوط کر نے کی کو شش کریں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے ہر شہری کوناریکا سہولتیں فراہم کر نے کا خواب دیکھ رہے ہیں پارٹی کارکنوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مو دی کے اس منصو بے میں ان کا تعاون کریں مر کزی حکومت اس سلسلے میں بے شمار منصو بے جاری کر نے والی ہے کارکنوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کو ان منصو بوں کی مکمل جانکاری دیں انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ اگلے انتخابات میں بی جے پی اس ریاست پر اپنی حکومت قائم کر نے والی ہے اس سلسلے میں ریاست میں ہونے والے اگلے انتخابات میں اتر پردیش ہی کی حکمتِ عملی اپنائی جائے گی جس میں صرف انہیں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا جائے گا، جن کی عوام کے ہر طبقے سے سفارش ہو گی۔ اور یہ کام ہر معاشرے کے بنیادی وسائل سے کیا جائے گا سد رامیا ریاستی کسانوں کے چند قرضے معاف کر کے مر کزی حکومت کوچیلنج کر تے ہوئے نشانہ بنا رہے ہیں مگر قومی سطح پر کسانوں کے قر ضے معاف کر نا کوئی آسان مر حلہ نہیں ہے اس عمل کے لئے وقت درکار ہے۔اس کانفرنس میں ضلع بی جے پی صدر ہولواڈی دیوراج، تعلقہ صدر آنند سوامی، ٹاؤن بی جے پی صدر وش کنٹیا،لکشمن سنگھ، وغیرہ مو جود رہے۔