کرناٹک کی مشہور شخصیت اور جید عالم دین مولانا مفتی محمد قربان اسعدی کی یاد میں تاریخی اجلاس منعقد

03:47PM Wed 6 Mar, 2019

اترپردیش کے سہارنپور سے ایک تابناک سورج کی طرح طلوع ہوکرریاست کرناٹک کو روشنی دینے والی شخصیت مولانا مفتی محمد قربان اسعدی کی یاد میں تاریخی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ بنگلورو کے قریب واقع ٹمکور شہر میں ان کے ہی ذریعہ قائم کردہ جامعہ عربیہ حسینیہ میں روح پرور محفل منعقد ہوئی۔ کرناٹک اور دیگر ریاستوں سے آئے معروف علمانے مولانا محمد قربان کی حیات اور خدمات پرروشنی ڈالی۔ تقریبا8سال تک ریاست کرناٹک میں جمعیت علما کے صدر رہے مفتی محمد قربان قومی اور ریاست کے کئی اداروں سے وابستہ تھے۔ ریاست کے بڑے سیاسی لیڈروں کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتے ہوئے مسلمانوں کے مسائل کوحل کرنے،ریاست میں دینی تعلیم کوفروغ دینے،دینی مدارس کی رہنمائی اور نگرانی کرنے میں پیش پیش رہے۔
 مولانا محمد قربان نے1980میں یوپی سے کرناٹک کے ٹمکور شہرکا رخ کیا۔ 1984میں ٹمکور کے مضافات میں جامعہ عربیہ حسینیہ کی بنیاد رکھی۔ دینی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ریاست کرناٹک میں امن اور اتحاد، مذہبی رواداری کیلئے ہمیشہ فکرمندرہتے۔مولانام حمد قربان کی یاد میں منعقدہ اجلاس عام میں کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے معروف علما نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبداللہ سلمان ریاض کی کتاب عکس قربان کا اجرا عمل میں آیا۔