روٹری کلب کے نئے عہدیداران کے اعزاز میں منعقد ہوا اجلاس

04:20PM Thu 13 Jun, 2019

بھٹکل: 13 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) روٹری کلب کے نومنتخب عہدیداران کے لئے آج رابطہ سوسائٹی کے قاضیا حسن ہال میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی  جس میں تمام نومنتخب عہدیداران کو حلف دلایا گیا۔ بدھ کے روز ہوئی ایک نشست میں ایشور نائک کو صدر، شری نیواس پڈیا ر کو سکریٹری چنا گیا تھا۔ اس تقریب میں راجیش نائک، رویندر نمبیار، جی ایس نمبیار وغیرہ شریک تھے۔ اس موقع پر روٹری کی جانب سے منعقد کیے گئے مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں کو انعامات دیے گئے۔