ڈی کے شیوکمار کے خلاف کارروائی، دراصل کانگریس کے خلاف کارروائی ہے:عبیداللہ شریف 

03:28PM Fri 4 Aug, 2017

بیدر۔(بھٹکلیس نیوز ) ڈی کے شیوکمار کے مکان پر چھاپہ دراصل کانگریس کو ہدف میں رکھ کر کیاگیاہے۔ سی بی آئی ، انکم ٹیکس اور دیگر اداروں کا Misuseبی جے پی حکومت کررہی ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ بات جناب عبیداللہ شریف جنرل سکریڑی KPCCنے کہی۔ وہ آج بیدرمیں اخباری نمائندوں سے ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر موقوعہ شیونگر (نارتھ) میں بات کررہے تھے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ کے پی سی سی صدر، کارگذار صدر اور تشہیری کمیٹی میں کسی بھی مسلم کو نہیں دیاگیا اس کااحساس ہمیں ہے ، ہر جگہ سے یہ مطالبہ ہورہاہے ۔ تاہم کے پی سی سی میں 12مسلمانوں کو عہدے دئے گئے ہیں ۔دوزبانوں کے فارمولے پر کانگریس نے اپناقدم تونہیں بڑھا دیاکیونکہ سہ لسانی فارمولہ پنڈت نہرو اور کانگریس کی دین ہے ۔ اور سدرامیاء جی اس فارمولہ سے پلٹ رہے ہیں۔ جواب میں بتایاکہ دوزبانوں کافارمولہ ٹھیک نہیں ہے۔اگر سدرامیاء وزیراعلیٰ دوزبانوں کے فارمولے کی بات کہہ رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔ تنویرسیٹھ کے خلاف کانگریسی وزراء اور ایم پیز نے جو آواز اٹھائی اس کے بارے میں بتایاکہ دراصل بی ای اوز کے تبادلوں کے معاملے میں ناراضگی تھی ، جواب نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں بتایاکہ امیدوار فائنل کرنے کے لئے ہمیں ہدایات نہیں ہیں۔جناب قاضی ارشدعلی صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی، اور دیگر عہدیداران موجودتھے۔