بی ایم اے کویت کی شاندار عید ملن تقریب
03:12PM Sat 19 Oct, 2013
بھٹکلیس نیوز / 19 اکتوبر، 13
کویت / (جیلانی شابندری ) عید الاضحی کی صبح 10:00 بجے بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کے ممبران نے کویت شہر سے 30 کلو میٹر دور کبد نامی صحراء میں عید کا جشن منایا ۔ جہاں کے ایک فارم ہاؤس میں دو دن ایک رات کے قیام کا انتظام کیا گیا تھا ۔ جہاں پر اجتماعی قربانی بھی کی گئی ممبران ایسوسی ایشن نے اس جگی پر بہت سے کھیلوں میں حصہ لیااور خوب تفریح کی ۔ اس موقع پر بچوں کے لئےبھی مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے تھے ۔ جس میں جیتنے والوں کو انعامات دئے گئے ۔