آ ئی سی سی نے سعید ا جمل کا با لنگ ایکشن غیر قا نو نی قر ار دیا‘ پا بند ی عا ئد
04:13PM Tue 9 Sep, 2014
بھٹکلیس نیوز/09ستمبر ،14
د بئی ( ایجنسی) ا نٹر نیشنل کر کٹ کو نسل نے پا کستا ن کے جا د و گر ا سپنر سعید ا جمل کے با لنگ ایکشن کو غیر قا نو نی قرا ر د یتے ہو ئے ا ن پر پا بند ی عا ئد کر دی ہے۔ آ ئی سی سی کی جا نب سے جا ری کر دہ بیا ن کے مطا بق با ئیو میکنیکل ٹسٹ کے نتیجے میں غیر جا نبد ار ما ہر ین ا س نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ا ن کی جا نب سے کرا ئی گئیں تما م گیند یں مر و جہ قوا نیں پر پو را نہیں ا تریں اس لئے پا کستا ن آ ف ا سپینر پر نئے با لنگ ایکشن کی تصد یق تک بین ا لا قوا می کر کٹ کے در وا ز ے بند ر ہیں گے۔ سعید ا جمل پر پا بند ی کا ا طلا ق فوری طو ر پر ہو گا تا ہم و ہ اس پا بند ی کیخلا ف 14 دن میں اپیل کا حق ر کھتے ہیں۔ جنا ب سعید اجمل کا با لنگ ایکشن سر ی لنکا کے خلا ف گا ل ٹسٹ کے دو را ن چیلنج ہو ا تھا اور اس سے پہلے 2009 میں بھی ان پر با لنگ ا یکشن پر سوا ل ا ٹھا ئے گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کی معطلی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ اگر اپیل قبول ہوگئی تو سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی معطلی پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے، فیصلے کے خلاف دو ہفتے کے اندر اپیل کریں گے۔ اسٹار آف اسپنر کی کمی پوری کرنے کے لئے نئے بالرز آزمائیں گے، اپیل اگر قبول ہوگئی تو سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، لیکن اگر اپیل مسترد ہوگئی تو ایک سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ شہریار خان نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 35بالرز کا ایکشن مشکوک ہے، ڈومیسٹک لیول پر بھی بالرز کے ایکشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔