کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں منموہن سنگھ کا مودی پرسخت حملہ "جملوں سے نہیں ہوسکتی کسانوں کی دوگنی آدمدنی"۔
12:43PM Sun 22 Jul, 2018
درالحکومت دہلی واقع پارلیمنٹ انیکسی میں کانگریس کی نئی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی اتوارکو پہلی میٹنگ ہورہی ہے۔ میٹنگ میں شریک سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس دوران ملک کی موجودہ معاشی اورکسانوں کی حالت کو لے کروزیراعظم نریندر مودی کی تنقید کی۔
منموہن سنگھ نے خود اپنی تعریف کرنے اورجملے بازی کو لے کروزیراعظم مودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف جملوں سے کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوگی۔ مشہور ماہرمعاشیات ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ جملے بنانے میں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے دعووں کے لئے زرعی علاقے میں سالانہ 14 فیصد کی ترقی شرح چاہئے، جو کہیں آس پاس نہیں نظرآرہی ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ ترقی کی رفتاربڑھانے کے لئے فریم ورک بنانے کی جگہ وزیراعظم مودی اپنی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصرف ہیں۔ جملے گڑھنے سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہے۔ ملک کو کام کرکے دکھانا ہے۔
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ میں راہل گاندھی کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ہندوستان سماجی ہم آہنگی اوراقتصادی ترقی کو بحال کرنے کے کام پرپوری طرح سے حمایت کریں گے۔